چین کے صوبہ چنگھائی میں 5.5شدت کا زلزلہ 

چین کے صوبہ چنگھائی میں 5.5شدت کا زلزلہ 
چین کے صوبہ چنگھائی میں 5.5شدت کا زلزلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے صوبہ چنگھائی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ چنگھائی میں 5.5شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیاہے،چینی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گولگ پریفیکچر کی مدوئی کاؤنٹی تھا،زلزلے کی گہرائی 14کلومیٹر تھی۔ زمین کے لرزنے پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔