تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے انتخابات میں دھاندلی کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی،تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں تعین عدالت کر سکتی ہے، رجسٹرار نہیں،عوامی مفاد کے کیسز براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی مثالیں موجود ہیں،اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کیا جائے۔