پاکستان نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر بلائینڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیا 

Dec 03, 2024 | 12:53 PM

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بنگلہ دیش کو بلائینڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 140 رنزکا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 11 ویں اوور میں عبور کر لیا جس میں نثار علی 72 جبکہ محمد صفدر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے جس میں عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم پاکستان کی جانب سے بابرعلی نے دو جبکہ سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔

مزیدخبریں