حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی

Dec 03, 2024 | 05:25 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی، 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب پائی ہیں، کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروادیں، اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

مزیدخبریں