خاتون صدر کے ناک کی سرجری کروانے پر ہنگامہ، استعفے کا مطالبہ

خاتون صدر کے ناک کی سرجری کروانے پر ہنگامہ، استعفے کا مطالبہ
خاتون صدر کے ناک کی سرجری کروانے پر ہنگامہ، استعفے کا مطالبہ
سورس: US Mission in Lima

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی صدر ڈینا بولوارٹے کے ناک کی سرجری کے حوالے سے شدید تنازع کھڑا ہو گیا، کچھ قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے کیونکہ انہوں نے سرجری کے دوران اپنی ذمہ داریاں کسی اور کو نہیں سونپیں۔

بولوارٹے، جو 62 سال کی ہیں، نے 2023 کے موسم گرما میں یہ سرجری کروائی، جس پر سوشل میڈیا اور مقامی پریس میں کافی بحث ہوئی۔ لیکن اس کی  باقاعدہ تصدیق منگل کو ہوئی  جب سابق وزیر اعظم البرٹو اوتارولا نے کانگریسی کمیشن کو اس کی تصدیق کی۔

سابق وزیر اعظم نے  معاملے کی تحقیقات کرنے والے قانون سازوں کو بتایا " انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ رائنوسرجری کروانے جا رہی ہیں، ناک کی سرجری، لیکن سانس لینے کے مسائل کے لیے۔" 

کانگریسی نگرانی کمیشن بولوارٹے کے 28 جون سے 10 جولائی 2023 کے درمیان ہونے والی غیر حاضری کی تحقیقات کر رہا ہے، جب وہ عوام کی نظروں سے مکمل طور پر غائب تھیں۔ اسی دوران انہوں نے لیما کے ایک کلینک میں سرجری کروائی۔ صحت یابی کے دوران بولوارٹے نے اپنی ذمہ داریاں ورچوئلی انجام دیں۔

کچھ قانون سازوں اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بولوارٹے کا رویہ آئینی خلاف ورزی کے مترادف ہے اور وہ ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔