شیخوپورہ میں5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا 

شیخوپورہ میں5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا 
شیخوپورہ میں5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے باعث 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔