ٹافی کے بہانے پڑوسی کی 6 سالہ بچی سے زیادتی، رونے پر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

Jan 03, 2025 | 05:39 PM

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پڑوسی نے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر چھ سالہ بچی کو قتل کردیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق منصور پور پولیس سٹیشن کی حدود میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ فیملی کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ من ویر نے چھ سالہ بچی کو ٹافی کا لالچ دیا اور اپنے کمرے میں لے گیا۔ وہاں اس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی ، بچی رونے لگی تو اس نے گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔

اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی ۔ پولیس کے آنے سے پہلے ہی  ملزم فرار ہوچکا تھا ، اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہوا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں