شعیب ملک نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں

Jan 03, 2025 | 07:18 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجٹریشن کا عمل بھی جاری ہے تاہم ا س دوران شعیب ملک نے پی ایس ایل میں اپنے کیریئر سے متعلق بڑا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ’ ایکس‘ پر جاری بیان میں شعیب ملک کا کہناتھا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہو گیاہے ، اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں ۔شعیب ملک نےاپنے پیغام میں کہا کہ   فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا ، دو سیزنز میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات ہیں۔ اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ 

مزیدخبریں