بہاول پور(ڈسٹرکٹ بیور) نادراآفس ماڈل ٹان اے کے نزدیک مستری بارش کے پانی سے بچاکیلئے گھرکے چھت کی مرمت کررہے تھے کہ چھت کمزورہونے کے باعث گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص اور 4بچے زخمی ہوگئے، اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر (بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
پہنچ گئی اورایک شخص لیاقت علی اور 2بچوں 12سالہ الفا ثمین،8سالہ انوشہ ثمین کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ 2بچوں 7سالہ انزیلہ اور 3سالہ نواب کوہسپتال بی وی ایچ منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچے عمارت کے قریب کھیل رہے تھے جوچھت گرنے کی زد میں آگئے۔ یادرہے کہ چندروزقبل بھی شہرمیں ایک نجی گرلز ہاسٹل کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 2طالبات جاں بحق ہوگئی تھیں۔