آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

Nov 03, 2024 | 09:21 AM

لاہور (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔
 کینگروز کیخلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان انکے نائب ہوں گے۔کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں