انتظامی مسائل کے باعث8پروازیں منسوخ، 22تاخیر کاشکار ہو گئیں

Nov 03, 2024 | 11:54 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتظامی مسائل کے باعث ملکی اور غیرملکی 8پروازیں منسوخ جبکہ 22تاخیر کاشکار ہو گئیں،جس سے فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی ،اسلام آباد کی آج کی پروازیں پی کے 300،301،370منسوخ کردی گئیں،لاہور سے دبئی کی دو پروازیں، دبئی سے اسلام آباد کی بھی 2پروازیں منسوخ کردی گئیں،اس کے علاوہ کراچی اور لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں میں 4گھنٹے تاخیر کردی گئی،دبئی، شارجہ، دوحہ سے لاہور کی پروازوں میں بھی 2سے 3گھنٹےتاخیرکا شکار ہو گئیں،لاہورسے کوالالمپور اور جدہ کی پروازوں میں بھی 2سے 7گھنٹے تاخیرہو گئی۔

اس کے علاوہ مسقط سے ملتان اور ریاض کی پروازوں میں بھی ایک گھنٹہ تاخیرہو گئی،العین سے اسلام آباد کی پروازوں پی کے 144، 143میں دو گھنٹے تاخیرہو گئی،لاہورسے جدہ، شارجہ اور کراچی کی پروازوں میں بھی تاخیر کردی گئی۔

مزیدخبریں