گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتارکرلیا،ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈبک میں شامل تھااورملزم کے کیخلاف 10سے زائد مقدمات درج تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کشی حادثے کے متاثرین کو نائیجریا اور لیبیا میں محصور رکھاتھا،جون 2023میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی،حادثے میں جاں بحق افراد میں 100سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔