65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار
65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگلے سال حج پر روانگی کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں تاہم درخواست گذار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت ہے۔

دوسری جانب ہم نیوز کا کہنا ہے کہ  وزارت مذہبی امور نے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیے پالیسی کی تیاری جاری ہے،تجویز دی گئی ہے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔ بیان حلفی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے،ٹور آپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا،بھیک سے روکنے کے لیے گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کیاجاسکے گا۔ 

مزید :

قومی -