دولہا دلہن کا تعمیراتی مشینری میں فوٹو سیشن،  ایکسکیویٹر آپریٹر  مشکل میں پھنس گیا

Oct 03, 2021 | 03:54 PM

ہنزہ (ویب ڈیسک)  دولہا اور دلہن کی شاول مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن پر گوجال کے ایکسکیویٹر آپریٹر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔

دولہا اور دلہن کی تعمیراتی شاول مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن پر گوجال کے مجسٹریٹ نے ایکسکیویٹر آپریٹر کو کل(پیر ) عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے کنسٹرکشن مشینری ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی اور انسانی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔

اس سے قبل  ایکسکیویٹر میں سواری کی ویڈیو سامنے آنے پر کہا جارہا تھاکہ ہنزہ گوجال کا دولہا شادی کو یادگار بنانے کے لیے ایکسکیویٹر میں دلہن بیاہ کر لے آیا۔

واضح رہے کہ دو  دن قبل مقامی جوڑے نے شاول میں سوار ہو کر فوٹو سیشن کرایا تھا۔
 
 

مزیدخبریں