دولہا دلہن کا تعمیراتی مشینری میں فوٹو سیشن، ایکسکیویٹر آپریٹر مشکل میں پھنس گیا
ہنزہ (ویب ڈیسک) دولہا اور دلہن کی شاول مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن پر گوجال کے ایکسکیویٹر آپریٹر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔
دولہا اور دلہن کی تعمیراتی شاول مشینری میں سواری اور فوٹو سیشن پر گوجال کے مجسٹریٹ نے ایکسکیویٹر آپریٹر کو کل(پیر ) عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے کنسٹرکشن مشینری ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی اور انسانی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔
وائرل
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) October 1, 2021
ہنزہ، گوجال میں انوکھی بارات دلہا دلہن ایکسویٹر پر روانہ pic.twitter.com/ypYBdJNGsT
اس سے قبل ایکسکیویٹر میں سواری کی ویڈیو سامنے آنے پر کہا جارہا تھاکہ ہنزہ گوجال کا دولہا شادی کو یادگار بنانے کے لیے ایکسکیویٹر میں دلہن بیاہ کر لے آیا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل مقامی جوڑے نے شاول میں سوار ہو کر فوٹو سیشن کرایا تھا۔