اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21اکتوبر تک توسیع کردی۔
سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے استدعا کی کہ سلمان صفدر آج پیش ہو سکتے، عدالت سماعت ملتوی کر دے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی ۔