بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21اکتوبر تک توسیع 

بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21اکتوبر ...
بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21اکتوبر تک توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21اکتوبر تک توسیع  کردی۔

سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے استدعا کی کہ سلمان صفدر آج پیش ہو سکتے، عدالت سماعت ملتوی کر دے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی ۔