لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ جنوبی افریقا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیاگیا،کرکٹ ٹیم 10دسمبر سے 7جنوری تک دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی ،3ون ڈے اور 2ٹیسٹ کھیلے گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے، سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیاگیا ہے،ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظررکھتے ہوئے شاہین آفریدی وائٹ بال سکواڈ میں شامل ہیں۔بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان آغا تینوں سکواڈز میں شامل ہیں۔
عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہین چیمیئنز ٹرافی میں جسمانی ذہنی طور پر تازہ دم ہوں،یقینی بنایا ہے کہ تینوں سکواڈز متوازن ہوں اور اچھی کارکردگی دکھائیں۔
ٹیسٹ ٹیم
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا
ون ڈے سکواڈ
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان ( وکٹ کیپر )
ٹی 20
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان ( وکٹ کیپر)