علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Dec 04, 2024 | 12:25 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نےحاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ احتجاج کیلئے آئینی حق استعمال کیا، پولیس نے دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا، 26نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا، حتمی فیصلے تک ایف آئی آرسے  دہشتگردی دفعات کو معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں