راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ سنا دیاگیا، اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید، شیریں مزاری ودیگر کی درخواست بریت خارج ہو چکی ہے،عمرایوب کو واثق قیوم اور عمر تنویر کے اقبالی بیان پر نامزد کیاگیا،عالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔