کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم بھی دیا ، درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔
وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے، متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کیلئے20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔
عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کیلئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔