کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ، تحریک انصاف کیا کام کر رہی ہے ۔۔؟ فیصل چوہدری نے بتا دیا
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ہیں،قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔جب کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو افواہیں زور پکڑ تی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں کیا ، پروگرام میں سینئر صحافی انصار عباسی اور ماہر معاشیات محمد سہیل نے بھی شرکت کی ۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ان12ہلاکتوں کی بات کی جن کے کوائف موجود ہیں۔ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد کے کوائف چیک کیے جارہے ہیں۔ علیمہ خان نے لاپتہ افراد کی بات کی جن کے کوائف ابھی جمع ہورہے ہیں۔بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ہیں۔ہلاکتوں سے متعلق بیرسٹر گوہر اور علیمہ خان کا کہنا ایک ہی بات کے دو حصے ہیں۔میڈیا پربانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں چلایا جاتا۔بانی پی ٹی آئی نے آج کہا مجھے نہیں پتہ تھا کہ سنگجانی اسلام آباد کے اندر ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی تھیں کہ اسلام آباد کے بیچ میں جانا ہے۔بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، کمیونی کیشن کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے لوگ علیمہ خان یا پارٹی قیادت سے بات کرلیا کریں۔قاسم سوری جیسی ٹوئٹس سے ہمارا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔