بھارت سے سرحد پار کر کے آنے والا بارہ سنگھا پاکستان کی کس عمارت میں گھس گیا؟ حیران کن انکشاف

Jan 04, 2025 | 10:53 AM

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) بھارت کا سامبر ہرن سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پار کر کے نارنگ منڈی کے نجی بینک میں گھس گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی میں واقع نجی بینک کے احاطے میں اچانک کالا سامبر ہرن گھس آیا جسے بینک کے عملے نے تھوڑی بھاگ دوڑ کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بینک عملے نے سامبرہرن کو محمکہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہرن بھارتی سرحد پارکرکے یہاں پہنچا ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نارنگ منڈی بھارتی ورکنگ باؤنڈری پر واقع ہے ، جبکہ سرحد پار بھارت کی جانب ایک بڑا جنگل موجود ہے جہاں سے سردی کے موسم میں اکثر جنگلی جانور پاکستان میں داخل ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں