طلاق کی افواہیں ، بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کی معنی خیز پوسٹ

طلاق کی افواہیں ، بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کی معنی خیز پوسٹ
طلاق کی افواہیں ، بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کی معنی خیز پوسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل جو ان دنوں اپنی اہلیہ کوریوگرافر اور رئیلٹی شو کنٹسٹنٹ دھناشری ورما سے علیحدگی کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی زد میں ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں بحران اور پریشانی کے دوران خاموشی کی طاقت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔  کرکٹر کی اس پوسٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے اور زیادہ زور پکڑ لیا ہے کہ ممکنہ طور پر انھوں نے اپنی اہلیہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں کا جواب دیا ہے۔ یونانی فلسفی سقراط کا قول ہے کہ خاموشی ان لوگوں کےلیے ایک ایسا راگ ہے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔ اگرچہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما نے ان افواہوں پر براہ راست کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے، لیکن چاہل کی پوسٹ نے انکے مشکل وقت میں خاموشی برقرار رکھنے کا اشارہ ضرور دیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -