اب تک کتنے دہشتگرد جہنم واصل، اورکتنےمسافروں کو بحفاظت باز یاب کروا لیاگیا ۔۔؟ تازہ ترین تفصیلات آ گئیں

اب تک کتنے دہشتگرد جہنم واصل، اورکتنےمسافروں کو بحفاظت باز یاب کروا لیاگیا ...
اب تک کتنے دہشتگرد جہنم واصل، اورکتنےمسافروں کو بحفاظت باز یاب کروا لیاگیا ۔۔؟ تازہ ترین تفصیلات آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا  ۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔   کچھ دیر قبل 80  یرغمال مسافروں کو  سیکیورٹی فورسز نے رہا کروا لیا  اور13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔  اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں  سے بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے جبکہ17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے  بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں،سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔