اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر خان دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔تصاویر میں نیلم منیر کو سفید اور سلور رنگ کے امتزاج سے تیار غرارے پر خوبصورت شرٹ اور ہمرنگ دوپٹے میں دلہن بنے دیکھا گیا، دوسری جانب ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس میں دیکھے جاسکتے ہیں۔اداکارہ کی شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کے عروسی لباس کو تیار کرنے والے ڈیزائنر ، جیولری برانڈ، فوٹوگرافر سمیت میک اپ سلون کو بھی مینشن کیا گیا ہے۔
" جیو نیوز" کے مطابق پوسٹ کے مطابق اداکارہ کا عروسی لباس فیشن برانڈ Baroque کا تیارکردہ ہے۔برانڈ کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق یہ خوبصورت عروسی لباس سفید شیفون فیبرک پر ہینڈ ایمبرائیڈری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، سوٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے اس وائٹ پرلز ، بیڈز سمیت اسی رنگ کے سیکوئنسز کا استعمال کیا گیا ہے۔ویب سائٹ پر اس خوبصورت سوٹ (سلے ہوئے) کی قیمت 49 ہزار900 درج ہے جبکہ ان سلے (unstitched) سوٹ کی قیمت 29 ہزار 900 روپے بتائی گئی ہے۔