کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615سکور بنا کر پوزیشن مستحکم کر لی

Jan 04, 2025 | 07:13 PM

کیپ ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان رکٹن نے شاندار ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے 259 رنز بنائے، جس میں 29 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان ٹیمبا باووما نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کائل ویریانے نے بھی سینچری سکور کی اور 100 رنز بنائے۔ مارکو جانسن نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 62 رنز بنائے، جبکہ کیشوو مہاراج نے 40 رنز کا حصہ ڈالا۔

پاکستان کے لیے محمد عباس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آغا سلمان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2-2 وکٹیں لیں۔

مزیدخبریں