شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل کیخلاف درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کر دیا،جلد سماعت کی اپیل

Nov 04, 2017 | 10:45 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات قانون کےخلاف درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کردیااور عدالت سے جلد سماعت کی اپیل  کردی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات قانون کے ذریعے نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنا دیاگیا،عدالت سے نااہل شخص کوپارٹی صدربنانابنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ بل الیکشن قانون آئین سے متصام اوربنیادی حقوق کے منافی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے معاملے پرآئینی درخواست دائرکی،رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراضات عائد کردیئے، عدالت سے استدعا ہے کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کوجلد سماعت کیلئے مقررکیاجائے۔

مزید پڑھیں:۔دبئی سے 700 قیمتی سمارٹ فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مزیدخبریں