کینیڈا نے بھارت کے حوالے سے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا

Nov 04, 2024 | 03:24 PM

 اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے  بھارت کے حوالے سے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کینیڈا نے پہلی بار سائبر خطرے کے مخالفوں کی فہرست میں بھارت کا نام شامل کرلیا ہے،نیشنل سائبر تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا کے بعد بھارت کا نام پانچویں نمبر پر ہے۔

"جنگ " کے مطابق جاری سفارتی تنازع کے درمیان، نیشنل سائبر تھریٹ اسیسمنٹ 2025-2026 (NCTA 2025-2026) رپورٹ میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا کے بعد بھارت کا نام پانچویں نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ "ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ بھارتی ریاست کے زیر اہتمام سائبر دھمکی دینے والے ممکنہ طور پر جاسوسی کے مقصد سے حکومت کینیڈا کے نیٹ ورکس کے خلاف سائبر خطرے کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

مزیدخبریں