آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا

Nov 04, 2024 | 04:20 PM

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی نے کہاہے کہ یہ سائیکل 2029کے ویمن کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ہے،ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کو 10سے بڑھا کر 11کر دیا گیا، زمبابوے کی ٹیم ایونٹ میں ڈیبیو کرے گی،آئی سی ویمن چیمپئن شپ میں 44سیریز ہوں گی، 132ون ڈے میچز ہوں گے،ہر سیریز تین میچز پر مشتمل ہو گی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی،اگلے ویمن فیوچر ٹور پروگرام میں 4سے میچز شامل ہیں،فیوچر ٹور پروگرام سے ویمن کرکٹ کو دنیا میں پھیلانے میں مدد ملے گی،فیوچر ٹور پروگرام میں  آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ 2025شامل ہے،آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026بھی شامل ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مزید کہناتھا کہ پہلی آئی سی سی ویمن چیمپئنز ٹرافی 2027اور آئی سی سی ویمن ٹی 20ورلڈکپ 2028بھی شامل ہے،ممبر ممالک  نے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کیلئے باہمی طور پر سہ فریقی سیریز بھی رکھی ہیں۔

مزیدخبریں