لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال، ڈی جی لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد اور وزیر تعلیم مابین نان فارمل سکولوں کی استعداد کار بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ کم شرح تعلیم والے ایریاز کو ٹارگٹ کر کے مؤثر سٹریٹیجی بنائی جائے اور 2030ء تک آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد زیرو کرتے ہوئے لٹریسی ریٹ 100 فیصد پر لایا جائے۔ نان فارمل سکولوں کو جلد ٹیبلٹس بھی دئیے جا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ 470 نان فارمل لٹریسی سنٹرز میں سکلز پروگرام چل رہا ہے۔ رانا سکندر حیات نے اس اقدام کی تحسین کرتے ہوئے سکلز ایجوکیشن کا دائرہ کار بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔
سیکرٹری لٹریسی نے بتایا کہ اڈلٹ لٹریسی کیلئے خصوصی ایپ بھی بنائی جا رہی ہے جسے بالغ افراد آن لائن استعمال کر کے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایپ کیلئے سیلولر کمپنی سے ڈیٹا بھی لے کر دیا جائے گا۔
رانا سکندر حیات نے ایپ کی جلد از جلد لانچنگ اور اس کی بھرپور تشہیر کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر لٹریسی سنٹرز کے اساتذہ کیلئے خصوصی ٹریننگ کیلئے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے لٹریسی سنٹرز ماہانہ بنیادوں پر تھیم بنانے کی بھی ہدایت کی۔