پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،بیرسٹر سیف

پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،بیرسٹر سیف
پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،بیرسٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ پی آئی اے باعث فخر ادارہ تھا، ہم نہیں چاہتے کہ پی آئی اے کسی غیرملکی کمپنی کے پاس جائے،پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے،پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ احتجاج کب، کہاں اور کس نوعیت کا ہوگا، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،احتجاج کتنا طویل اور اس کی سٹریٹیجی کیا ہوگی یہ فیصلے پارٹی کی قیادت نے کرنے ہیں،صوابی کے مقام پر تین روز کااحتجاج ہو گا، جس میں کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جائےگی،حکومت جبر سے قانون سازی کررہی ہے ،حکومت اپنی قابلیت پر نہیں، بائی ڈیفالٹ چل رہی ہے۔