ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفیٰ منظورکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے مستعفی رکن موہن منجیانی نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی،موہن منجیانی نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کردی،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے استعفیٰ منظور کرلیا۔