کرپشن کی انوکھی واردات، فائل سائن کرنے کیلئے خاتون افسر نے 5 قیمتی سوٹ مانگ لیے، کارروائی شروع

کرپشن کی انوکھی واردات، فائل سائن کرنے کیلئے خاتون افسر نے 5 قیمتی سوٹ مانگ ...
کرپشن کی انوکھی واردات، فائل سائن کرنے کیلئے خاتون افسر نے 5 قیمتی سوٹ مانگ لیے، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کے ایک شہری کو اس وقت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنی مرحومہ استاد والدہ کی پنشن کے لیے متعلقہ سکول سے ریکارڈ کی تصدیق کرانا چاہی تو خاتون افسر نے5 قیمتی سوٹ مانگ لیے جس کے بعد انصاف نہ ملنے پر شہری کئی دفاتر کے چکر کاٹنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن پہنچ گیا۔

تفصیل کے مطابق  اقبال ٹاؤن لاہور کے رہائشی ریحان بشیر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن پہنچا تو سکول کے عملے نے اس سے کاغذات لیے اور ہیڈ مسٹریس کے دفتر لے گئے، تھوڑی دیر بعد آکر اسے اطلاع دی گئی   کہ میڈم دستخط کرنے کے لیے5 فینسی سوٹ مانگ رہی ہیں۔

 شہری نے منت سماجت کی اور اسی دوران  ملازمین کی سوٹ مانگنے کی ریکارڈنگ بھی کر لی۔ منت کے بعد بھی جب کام نہ بنا تو شہری3 سوٹ لے گیا اور دستخط کرا لیے ، سوٹ خریداری کی رسید بھی ثبوت کے طور پر درخواستوں کیساتھ لگا دی گئی۔

اس کے بعد اس نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی اور خاتون افسر کے اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت مانگے جانے کی شکایت کی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شہری کو 2 ماہ چکر لگوا کر معاملہ دبا دیا جس کے بعد شہری نے اینٹی کرپشن کا دروازہ کھٹکھٹادیا۔

 اینٹی کرپشن نے سکول کی سربراہ اور عملے کو بلایا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ اب اینٹی کرپشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن کو طلب کررکھا ہے اور اسے ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمان کو پیش کیا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -