گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا، ڈاکٹروں کا بھی شدید ردعمل

گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا ...
گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا، ڈاکٹروں کا بھی شدید ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا اپنے حالیہ متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا پر  کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

ٹینا نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف بڑی شہروں، خاص طور پر ممبئی کی لڑکیاں ماہواری کے درد اور تکلیف کے بارے میں شکایت کرتی ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد، خاص طور پر ریڈٹ پر صارفین نے ان کے خیالات کو خواتین کی تکالیف کو کم تر دکھانے کے مترادف قرار دے کر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

ایک انٹرویو میں ٹینا نے کہا، "میں نے زیادہ وقت چندی گڑھ میں گزارا ہے اور وہاں کی خواتین کو ماہواری کے درد یا تکلیف کی شکایت کرتے نہیں سنا۔ یہ مسائل زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتے ہیں جو ان کے بارے میں بات کرتے ہیں اور پھر جو خواتین تکلیف محسوس نہیں کرتی تھیں وہ بھی نفسیاتی طور پر متاثر ہو جاتی ہیں۔ پنجاب اور دیگر چھوٹے شہروں میں بہت سی خواتین کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا مینوپاز کب ہوا۔"

ٹینا نے مزید کہا، "میرا جسم شاید تھوڑا دیسی ہے، مجھے کبھی کوئی کمر کا درد یا ماہواری کی بے قاعدگی نہیں ہوئی۔ آپ گھی کھائیں، زیادہ ڈائیٹنگ نہ کریں، اور اچھی نیند لیں تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔ آج کل لڑکیاں انسٹاگرام کی باتیں سن کر اتنی زیادہ ڈائیٹنگ کرتی ہیں کہ غیر ضروری مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔"

ٹینا کی والدہ سنیٹا آہوجا نے بھی ان کے خیالات کی حمایت کی لیکن خبردار کیا کہ گھی کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے کیونکہ زیادہ گھی دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹینا کے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اور ڈاکٹروں نے شدید ردعمل دیا۔ریڈٹ پر ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، "ماہواری کا درد حقیقت نہیں! گووندا کی بیوی اور بیٹی پر بھروسہ کریں۔"

بیان پر ڈاکٹروں نے بھی ماہواری کی پیچیدگیوں پر تفصیل سے تبصرے کیے اور خواتین کی صحت کے مسائل کو اجاگر کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -