علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت نے ردعمل جاری کردیا

Oct 04, 2024 | 06:36 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نےکہا ہے کہ  ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال  کررہی ہے۔

اپنےبیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے  کہا ہے کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں،  ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوجے ہتھکنڈے استعمال  کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے، اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدرشرمناک حد تک گر سکتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ  ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے،  مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔

مزیدخبریں