ایرانی بندرگاہ سے سینکڑوں آئل ٹینکر غائب ہوگئے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی آئل ٹینکرز سب سے بڑے آئل ایکسپورٹ ٹرمینل جزیرہ خرگ سے دور چلے گئے ہیں۔
سی بی این سی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سب سے اہم خام تیل کے برآمدی انفراسٹرکچر پر اسرائیل کے حملے کے خدشے کے پیش نظر تیل کی تنصیبات کے دفاع کا اضافی انتظام شروع کر دیا ہے۔ جزیرہ خرگ کی بندرگاہ آئل ٹینکرز سے مکمل خالی ہو گئی ہے اور سینکڑوں بحری جہاز وہاں سے غائب ہو گئے ہیں۔سیٹلائٹ امیجز اور ٹینکرز کی نقل و حرکت سے باخبر رہنے والی کمپنیوں نے سینکڑوں ایرانی آئل ٹینکروں کو جزیرہ خرگ سے دور ہٹتے ہوئےدیکھا گیا ہے۔ ایران جزیرہ خرگ سے اپنی تیل کی تمام برآمدات کا تقریباً 90 فیصد ہینڈل کرتا ہے۔