کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی

Oct 04, 2024 | 06:45 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  اسلام آباد کا فضائی دورہ کیا اورمختلف علاقوں کا معائنہ کیا،وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزیدخبریں