خیبر پختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ، سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ ہوگئے، فوجی دستے اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعینات کیے جائیں گے۔
جیو نیوز کا سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، عوام کے جان و مال کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ سیکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔