ڈی چوک میں کارکنان کے پش اپس،دفعہ804نافذ کردی،عامر مغل

Oct 04, 2024 | 08:19 PM

اسلام  آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ڈی چوک میں احتجاج جاری ہے۔

کہیں پولیس کی جانب سے پکڑ دھکؑڑ کی جارہی ہے تو کہیں کارکنان کو منشتر کرنے کیلئے شیلنگ کی جارہی ہے،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔

ایسے میں پی ٹی آئی آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک کے قریب سڑک پر پش اپس لگاتے نظر آرہے ہیں، پاس ہی ایک کنٹینر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل موجود ہیں جو کارکنان کے درمیان نعرے لگاتے ہوئے بول رہے ہیں کہ آج ہم نے اسلام آباد میں دفعہ 804نافذ کردی۔

مزیدخبریں