بھارتی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آمد کے حوالے سے ملیحہ لودھی کا بیان بھی آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ساتھ آئیں گے۔اس سے پہلے دسمبر 2015 میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہارٹ آف ایشیا ءکانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اس حوالے سے "جیو نیوز " سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورے سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔
جے شنکر کا دورہ طرفہ نہیں، وہ ایک کثیرالملکی اجلاس میں آرہے ہیں۔