خاتون کو گھر کے دروازے پر پارسل موصول ، کھول کر دیکھا تو ایسی چیز نکل آئی کہ ہوش اڑ گئے

خاتون کو گھر کے دروازے پر پارسل موصول ، کھول کر دیکھا تو ایسی چیز نکل آئی کہ ...
خاتون کو گھر کے دروازے پر پارسل موصول ، کھول کر دیکھا تو ایسی چیز نکل آئی کہ ہوش اڑ گئے
سورس: RawPixel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے مغربی ضلع گوداوری کے ایک گاؤں ینداگندی میں ایک خاتون کو ایک پارسل موصول ہوا جس میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی۔

نیوز 18 کے مطابق ناگا تلسی نامی خاتون نےفلاحی تنظیم کشتریہ سیوا سمیتی سے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے مالی امداد کی درخواست دی تھی۔ تنظیم  نے پہلے خاتون کو ٹائلز فراہم کیے تھے۔بعد ازاں تلسی نے مزید تعمیراتی مدد کے لیے تنظیم کو دوبارہ درخواست دی۔  تنظیم نے برقی آلات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ خاتون کو واٹس ایپ پر پیغام موصول ہوا  کہ انہیں لائٹس، پنکھے، اور سوئچ جیسی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

جمعرات کی رات ایک شخص نے خاتون کے گھر کے دروازے پر ایک باکس پہنچایا اور اطلاع دی کہ اس میں برقی آلات ہیں۔ تلسی نے جب پارسل کھولا تو وہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ اس میں ایک شخص کی لاش تھی۔ اس کے اہل خانہ بھی خوف زدہ ہو گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جو موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایک سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔  پارسل میں ایک خط بھی ملا جس میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ۔

پولیس اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے پارسل پہنچایا۔ کشتریہ سیوا سمیتی کے نمائندوں کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ لاش ایک  45 سالہ مرد کی ہے، جو ممکنہ طور پر 4 سے 5 دن پہلے فوت ہوا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -