رحیم یارخان،صادق آباد(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر)ایف ایف سی کی طرف سے دوسرے روز بھی سیلاب(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
متاثرین اور بارش سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔راشن کے 800بیگ تقسیم کردیئے گئے،ان شا اللہ 5ملین روپے کا امدادی سامان سیلاب متاثرین اور بارش کے متاثرین میں تقسیم کریں گے،جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں جاتے ہیں امدادی سلسلہ جاری ہے گا ان خیالات کا اظہار آرایم برگیڈئیر (ر)طلعت محمود جنجوعہ نے چک ڈھنوانی،سونمیانی،دوست موڑ،احمد پورلمہ اور ایف ایف سی چوک کے سیلاب متاثرین اور بارش سے متاثرین ہونے والے 800خاندانوں میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سونمیانی چک ڈھنوانی میں 5لاکھ کی ادویات کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مریضوں کو ملیریا،جلدی امراض کی ادوایات دی گئیں‘کرنل(ر)محمد یاسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ایف ایف سی کے گرد نواح کے دیہی علاقے جہاں پر بارشوں کی وجہ سے نقصان ہوا تھا متاثرہ خاندانوں ضروریات زندگی کا سامان اور راشن تقسیم کیا گیا،2010 کے سیلاب متاثرین کی بھی ایف ایف سی بھر پور مدد کی تھی اب بھی خدمت کا جاری ہے متاثرہ علاقوں تک بھر پور رسائی ہے متاثرہ بھائیوں کے لیے خوراک، کیمپ، ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی کے مزید اقدامات جاری ہیں‘ لیفٹیننٹ کرنل احتشام گل نے کہاکہراشن کی تقسیم بڑے منظم انداز سے کی گئی مرد وخواتین کو ترتیب سے بیٹھایا گیا اور ان کو باعزت طریقے سے ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کی گئیں اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل احتشام گل ڈپٹی منیجر ایڈمن محمود اقبال وڑائچ ڈپٹی منیجر CSR لیفٹیننٹ کرنل اعجاز حسین ڈپٹی منیجر HR لیفٹیننٹ کرنل پرویز انور ڈپٹی منیجر منیجمنٹ کلب و دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔