نایاب نسل کے مارخور کا شکار کرنے پر 3شکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا

نایاب نسل کے مارخور کا شکار کرنے پر 3شکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا
نایاب نسل کے مارخور کا شکار کرنے پر 3شکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع پشین میں نایاب نسل کے سلیمان مارخور کا شکار کرنے والے 3 شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ضلع پشین کے علاقے بوستان کے پہاڑی سلسلے میں سرکاری سطح پر محفوظ قرار دئیے جانے والے نایاب نسل کے ’سلیمان‘ مارخور کا شکار ہوا جس پر لیویز فورس نے خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کی اور 3 شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے شکارکیا گیا مارخور، اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کی گئی۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے گرفتار ملزمان کے خلاف بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ، 2014 کے تحت مقدمہ درج کیا اور بعدازاں عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمان  کو 3 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر لیویز کے حوالے کر دیا ہے۔