اپوزیشن اتحاد کا ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

Sep 04, 2024 | 09:18 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی  کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اے پی سی نہیں بلاتی یا شرکت نہیں کرتی تو ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے۔

 گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں،ہم اپنی طرف سے اے پی سی نہیں بلائے گے ہم نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے جو سب سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی ،اگر حکومت اے پی سی نہیں بلاتی یا شرکت نہیں کرتی تو ملک بھر میں تحریک شروع کرے گے ،پھر ہم اس حکومت کی چھٹی کروائیں گے۔ محمود خان اچکزئی  کا مزید کہنا تھاکہ یہ لوگ انسانوں کے مرنے پر ہنسی مزاق کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کو اور ہر حکومت کا حصہ بننے والوں کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیناچاہیے،غنیمت ہے ایسا اتحاد بنا ہے جس میں تمام جماعتیں شامل ہیں ۔

مزیدخبریں