نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے

نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں ...
نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔