خاتون مسافر نے اچانک کپڑے اتار کر طیارے کی سیٹ پر فضلہ کردیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے ایک طیارے میں خاتون مسافر نے کپڑے اتار کر سیٹ پر فضلہ کردیا، جس سے دیگر مسافر حیران رہ گئے ۔ یہ واقعہ شکاگو جانے والی پرواز 418 میں پیش آیا جس کے بعد پولیس اور میڈیکل ٹیم مڈ وے ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
نیوز 18 کے مطابق خاتون نے طیارے میں شور مچاتے ہوئے اپنے کپڑے اتار دیے اور سیٹ پر فضلہ کردیا جس کی وجہ سے طیارے کی صفائی میں کئی گھنٹے لگ گئے اور اس کے بعد ہی اسے دوبارہ استعمال میں لایا گیا۔
ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مسافروں اور عملے کی حفاظت ہے، اور ہم اپنے عملے کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کرتے ہیں۔ کمپنی نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کی اور سفر میں ہونے والی تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اتارے جانے کے بعد خاتون مسافر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ گزشتہ مہینے بھی اسی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ایک مسافر نے کپڑے اتار دیے تھے۔