غازی یونیورسٹی ، دوسرا کانووکیشن ، 300پوزیشن ہولڈرز میں گولڈ میڈلز تقسیم 

  غازی یونیورسٹی ، دوسرا کانووکیشن ، 300پوزیشن ہولڈرز میں گولڈ میڈلز تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             ڈیرہ غا زیخان(سٹی رپورٹر) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے دوسرے کانووکیشن کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری(بقیہ نمبر1صفحہ7پر )

 تھے پارلیمانی سیکرٹری سردار اجمل خان چانڈیہ ،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد ،ڈی پی او سید علی،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن قمر الزمان قیصرانی، ایم این اے سردار عمار لغاری،اراکین صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار علی یوسف لغاری اور سردار صلاح الدین کھوسہ ، خطہ کی دس جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر نے شرکت کی وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن 2019 سے 2021 تک کے فارغ التحصیل پانچ ہزار سے زائد طلبہ کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیںاور تین سو سے زائد پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیاوفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کو وائس چانسلر نے یاد گاری شیلڈ دی جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کے ہمراہ کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،ایڈیشنل سیکرٹری قمر الزمان قیصرانی ،پارلیمانی سیکرٹری سردار اجمل خان چانڈیہ،اراکین اسمبلی سردار عمار خان لغاری،محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین کھوسہ،سردار علی یوسف لغاری ،جامعات کے وائس چانسلرز کو یادگاری شیلڈز دیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم ہو ہی نہیں سکتا، معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا بنیادی حق ہے، یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا، انڈیا کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بیان بچگانہ اور غیر قانونی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 56 فیصد سے زیادہ کمی کی گئی ہے، کسانوں کو پہلے فیول ایڈجسٹمنٹ کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں ملتا تھا، ڈھائی روپے سے سات روپے 41 پیسے فی یونٹ کی الگ الگ کمی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ایک مدبر اور سٹیٹس مین ہیں، جب بھی ملک کو میاں نواز شریف کی دانشمندی کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا کردار ادا کریں گے، عمران نیازی کی حکومت نے 40 ہزار دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس لا کر پی ٹی آئی کا ونگ بنایا اورعمران نیازی کے گناہوں کا خمیازہ آج ہم شہادتوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے غازی یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب کی ترقی کےلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ایک سال کے قلیل عرصہ میں 50 ہزار سے زائدتعلیمی وظائف، ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ لیپ ٹاپ اور غازی یونیورسٹی کو بزنس انکیوبیشن سینٹر دیا،130 زنانہ کالجز کے لیے نئی بسیں دیں، پنجاب کی یونیورسٹیوں کے 26 نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی، 6700 کالجز میں ٹیچنگ انٹرنس کے پروگرام پر عمل درآمد کرایا۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کامیاب گریجوایٹس،اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباءو طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈلز وصول کرنے اور اس مرحلے تک پہنچنے سے پہلے آپ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔اب آپ عملی زندگی میں داخل ہو چکے ہیں۔ اپ کی سوچ پختگی میں تبدیل ہو رہی ہے اور اس سوچ کی تبدیلی کے جو مراحل میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اپ کو بہت ساری انفارمیشن مل رہی ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا اور معیشت کو سب سے بڑا خطرہ غلط معلومات ہے جو کہ سوشل میڈیا یا کسی اور ذرائع سے ملتی ہے اور ہماری سوچ کو کو مولڈ کیا جا رہا ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آپ نے اپنی زندگی کا تعین کرنا ہے اور رخ منتخب کرتے وقت نصیحت ہے کہ کبھی اپنے اصولوں پر سودا نہیں کرنا۔مشکلات آئیں گی لیکن اپنے اصولوں کو ریڈ لائن بنانا ہے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان حضرت سخی سرور رحمة اللہ علیہ کی سر زمین ہے حضرت سخی سرور نے پیار، محبت، برداشت اور مہمان نوازی کا سبق ہمیں سکھایا ہے۔یہ خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کی بھی سر زمین ہے جنہوں نے محبت، ایک دوسرے کو برداشت کرنا، اپنے اپ کو حقیر سمجھنا،اپنے اپ کو عقل کل نہ سمجھنا اور کسی بھی فیلڈ میں ماہر نہ سمجھنا کا سبق سکھایا ہے۔اپنے آپ کو طالب علم کی حیثیت سے اپنی پوری زندگی گزارنا ہے۔ یہ وہ نصیحتیں ہیں جو بڑی ہستیوں نے ہمیں سمجھائی ہیں۔ اپنی پریکٹیکل لائف میں کبھی خوفزدہ مت ہوئیں۔ناکامی کا ایکسپیرینس نہیں کرو گے اور گرو گے نہیں تو نہ اٹھنا کیسے سیکھو گے۔ہر ہفتہ،مہینہ اور سال کا گول منتخب کرکے اس کے حصول کےلئے سنجیدگی سے کوشش کریں۔ زندگی کا اصول بنانے کی کوشش کریں ،پاکستان کو ایک عظیم تر ملک بنانے کی کوشش کریں، جنوبی پنجاب کے اندر اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے منفی ذہنیت نے یرغمال بنایا ہوا۔آج پاکستان نے 75 سال میں بہت طویل سفر طے کیا ہے۔ ایٹمی طاقت بنا۔ معاشی حالات اوپر نیچے ضرور ہوتے رہے لیکن پاکستان نے بہت اہداف حاصل کیے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مثبت سوچ کو سامنے رکھ کر آگے چلیں گے تو کامیاب ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ دولت،وزارتیںاورعہدوں سے خوشی اور ذہنی سکون حاصل نہیں کیا جاسکتا۔خدمت خلق سے ذہنی سکون ملتا ہے وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمدنے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو ماہ میں لیبز، ہوسٹلز سمیت تمام منصوبے مکمل کرکے طلبہ کے حوالے کر دیے جائیں گے، لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی جا رہی ہیں، دس سال سے بند نیا کیمپس بحال کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی ڈونرز کی معاونت سے غازی یونیورسٹی ایک سال میں مکمل فعال ہو جائے گی،غازی یونیورسٹی پاکستان کے مرکز میں واقع ہے، اس کا مستقبل روشن ہے، جامعہ غازی کو مستحکم بنانے پر قومی و صوبائی اراکین اسمبلی کے شکر گزار ہیں، بہت جلدغازی یونیورسٹی پنجاب کی بہترین جامعات میں شمار ہو گی کانووکیشن میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت، ورکرز ، مختلف جامعات ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، والدین اور شہری شریک تھے