منگلا ڈیم کے ٹربائن دوبارہ چل گئے، بجلی کے بحران کا خطرہ ٹل گیا

منگلا ڈیم کے ٹربائن دوبارہ چل گئے، بجلی کے بحران کا خطرہ ٹل گیا
منگلا ڈیم کے ٹربائن دوبارہ چل گئے، بجلی کے بحران کا خطرہ ٹل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منگلا ڈیم میں پانی صاف ہونے کے بعد ٹربائن دوبارہ چل گئے جس کے باعث ملک میں بجلی کے بحران کا خطرہ ٹل گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیم اور بجلی گھر زلزے میں محفوظ رہے ہیں تاہم واپڈا کی ٹیم ڈیم کی ٹیسٹنگ کی،زلزلے کے بعد ڈیم چیکنگ کیلیے ڈرلنگ بھی کی جاتی ہے، ٹیسٹنگ کتنی تفصیلی ہوگی؟ اس کا فیصلہ ٹیکنیکل ٹیم کرے گی۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے منگلا جھیل کا پانی گدلا ہوگیا تھا، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہائوس کی ٹربائنیں بند کی گئی تھیں۔منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ ہے جبکہ ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.9ملین ایکڑ فٹ ہے۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 9کلو میٹر تھی۔شدید کے زلزلے کے باعث سب سے زیادہ تباہی آزاد کشمیر کا علاقہ میرپور ہوا ہے جہاں کم از کم اب تک 23افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔میرپور کے علاقے میں پاکستان کا دوسرا بڑا منگلا ڈیم ہے، زلزلے سے منگلا ڈیم کے قریب سڑک پر دراڑ پڑگئی ہے جس کے باعث پانی کے رسا کا خطرہ ہے۔