مسیحی برادر ی کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے : مقررین

مسیحی برادر ی کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز ...
مسیحی برادر ی کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے : مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادر ی کی طرف سے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن کاانعقاد  ہوا ۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سینٹ پال چرچ میں کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں  مسیحی اور سکھ برادری کیساتھ ساتھ مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی  شرکت ہوئی۔شرکاءنےافواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئےدی گئی قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔شرکاء نے "پاکستان زندہ باد" کےفلک شگاف نعرے لگائے۔

کنونشن سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ملک میں موجود تمام اقلیتیں ہر مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی  ہیں۔کنونشن کا مقصدپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد قومی یکجہتی اور دفاع وطن کےعزم اعادہ کرناہے، یہ وقت ہےکہ پوری قوم ایک پرچم تلے متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے۔ہم پاک فوج کیساتھ کھڑےہیں اور اپنےخون کاآخری قطرہ بھی اپنے ملک کے دفاع کیلئے بہائیں گے۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی افواج کی ناکامی اور شرمندگی کا باعث ہے۔بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کرتے ہیں۔